QR CodeQR Code

مستحقین میں ڈیڑھ سو کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی ہے، فیاض الحسن اعوان

5 Apr 2020 13:07

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، وزراء اور مشیران مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ثابت کر دیا وہ باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں، انتظامیہ اور پولیس فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، وزراء اور مشیران مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین میں ڈیڑھ سو کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے مستحق افراد کو 3 ماہ کی مالی امداد ایک ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق 25 لاکھ مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

 


خبر کا کوڈ: 854784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854784/مستحقین-میں-ڈیڑھ-سو-کروڑ-کی-امدادی-رقم-تقسیم-کر-دی-گئی-ہے-فیاض-الحسن-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org