0
Sunday 5 Apr 2020 13:15

دنیا کو اسوقت عالمی مالیاتی بحران سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

دنیا کو اسوقت عالمی مالیاتی بحران سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارگیوا کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت تاریخ کے بدترین بحران کا سامناہے جس سے نکلنے کیلئے اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایک ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کی معیشت اور اقتصادی سرگرمیاں یک دم رک گئی ہیں، دنیا اب کساد بازاری کے دورمیں داخل ہوگئی ہے، یہ عالمی مالیاتی بحران سے بدترین صورتحال ہے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایک ایسا بحران ہے جس سے نکلنے کیلئے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہو گا، جس طرح عالمی ادارہ صحت لوگوں کی صحت کے تحفظ کیلئے کام کررہا ہے اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ دنیاء کی معیشت کے تحفظ کیلئے کام کر رہا ہے۔ کرسٹلینا جارگیوا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یہ دونوں ادارے محاصرے کی کیفیت میں ہیں اور دونوں ادارے مل کر اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں، زندگیوں اور روزگار کو محفوظ بنانا ہمارا بنیادی ہدف ہے، حالیہ بحران سے ابھرتی ہوئی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، یہ ایسے ممالک ہیں جن کے پاس شہریوں اور معیشت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے زیادہ وسائل نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بحران کے اس دور میں کمزور معیشت والے ممالک کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہونا چاہئیے، کئی ممالک میں صحت عامہ کا نظام کمزور ہیں، ابھرتی ہوئی معیشیتوں سے 90 ارب ڈالر کی رقم اٹھائی جاچکی ہے اور یہ ایسی صورتحال ہے جس کاسامنا ہمیں عالمی مالیاتی بحران میں بھی نہیں ہوا تھا، حالیہ بحران کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 854785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش