QR CodeQR Code

چینی کی FIA رپورٹ پر کارروائی کی جائے، شہباز شریف

5 Apr 2020 13:35

اپوزیشن لیڈر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جو ای سی سی کے چیئرمین بھی ہیں، اپنے اور اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں سنگین انکشافات کیے گئے ہیں، اس رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی ہونی چاہیے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف فردِ جرم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جو ای سی سی کے چیئرمین بھی ہیں، اپنے اور اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی کے بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔


خبر کا کوڈ: 854788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854788/چینی-کی-fia-رپورٹ-پر-کارروائی-جائے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org