QR CodeQR Code

ٹرین میں آگ کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو قرار دینے والا آج انکا ترجمان بن گیا، رانا ثناء اللہ

5 Apr 2020 13:50

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں اپوزیشن رہنماء نے کہا اپوزیشن لیڈر کیخلاف دشنام طرازی کا مقصد کورونا کیخلاف قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے، شہباز شریف نے کورونا کیوجہ سے ہمیں جواب دینے سے منع کر رکھا ہے، اس لئے عمران نیازی اینڈ کمپنی مجبور نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اور اس کا چپڑاسی کورونا وبا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر کیخلاف دشنام طرازی کا مقصد کورونا کیخلاف قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے، شہباز شریف نے کورونا کی وجہ سے ہمیں جواب دینے سے منع کر رکھا ہے، اس لئے عمران نیازی اینڈ کمپنی مجبور نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس، ماسک اور دیگر سامان شہباز شریف نے پہنچایا، شہباز شریف نے عوام کی جان بچانے کیلئے ہفتوں قبل جو تجاویز دی تھیں، نالائقوں کو آخرکار وہی کرنا پڑا، عمران نیازی اور وزراء زبان چلانے کے بجائے عوام کی خدمت کرتے تو کورونا اتنا نہ پھیلتا اور 2 درجن لوگ نہ مرتے، ٹرین میں آگ کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو قرار دینے والا آج ان کا ترجمان بن گیا، ایک سو سے زائد ریل حادثوں کی ایک انکوائری رپورٹ بھی آج تک سامنے نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 854792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854792/ٹرین-میں-ا-گ-کا-ذمہ-دار-تبلیغی-جماعت-کو-قرار-دینے-والا-ا-ج-انکا-ترجمان-بن-گیا-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org