0
Sunday 5 Apr 2020 14:29

کورونا سے بچنے کیلئے ہمیں میل جول کو محدود کرنا ہو گا، راجہ فاروق

کورونا سے بچنے کیلئے ہمیں میل جول کو محدود کرنا ہو گا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ مشکل صورتحال میں خوراک اور اشیائے ضروریہ کی کمی نہیں ہونے دیں گے، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ آفس کے دورہ کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے ایمرجنسی کٹس بھی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعظم رسول کے حوالے کیں۔ اس موقع پر چیئرمین معائنہ کمیشن زاہد امین کاشف، سیکرٹری ریڈ کریسنٹ راجہ شعیب بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہری نازک صورتحال میں گھروں میں رہیں، کورونا سے بچنے کے لئے ہمیں میل جول کو محدود کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 854804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش