QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے، او آئی سی

5 Apr 2020 14:52

اپنے ایک بیان میں تنطیم کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون صورتِحال کو مزید خراب کرے گا۔ 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ بھارتی اقدامات نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کی صورتِحال خراب کر رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے او آئی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون صورتِحال کو مزید خراب کرے گا۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ بھارتی اقدامات نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کی صورتِحال خراب کر رکھی ہے۔ او آئی سی کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ او آئی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کرتے ہیں، عالمی برادری جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔
 


خبر کا کوڈ: 854808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854808/اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-روشنی-میں-جموں-کشمیر-متنازع-علاقہ-ہے-او-آئی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org