0
Sunday 5 Apr 2020 17:34

کراچی، پیش امام نے عوام کو نہیں اکسایا، پولیس کے پہل کرنے پر لوگ مشتعل ہوئے، مفتی منیب الرحمان

کراچی، پیش امام نے عوام کو نہیں اکسایا، پولیس کے پہل کرنے پر لوگ مشتعل ہوئے، مفتی منیب الرحمان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں جمعے کے روز پیش آنے والے واقعے میں پولیس کے پہل کرنے پر عوام مشتعل ہوئے۔ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے نماز جمعہ اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کی جانب سے روکنے پر عوام مشتعل ہوگئے اور اہلکاروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعدازاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے امام مسجد، مؤذن اور کمیٹی ممبران کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ جب حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے تو کسی کو بھی مجمع جمع نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ اب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیاقت آباد کی مسجد میں مولانا رحیم داد نے لاؤڈ اسپیکر کے بغیر نماز جمعہ پڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا رحیم داد نے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کونہیں اکسایا بلکہ پولیس نے پہل کی اور لوگوں پرتشدد کیا، ردعمل میں عوام نے محاذ آرائی کی۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ امام نے اعلان کیا کہ لوگ پُرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 854820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش