0
Sunday 5 Apr 2020 18:02

جرمنی کا امریکہ پر فیس ماسک چوری کرنے کا الزام

جرمنی کا امریکہ پر فیس ماسک چوری کرنے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے امریکہ پر قزاقی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے دو لاکھ فیس ماسک بنکاک میں چرا لیے ہیں۔ جرمن شہری ریاست برلن کے وزیر داخلہ آندریاز گائزل نے کہا کہ امریکی حکام نے دو لاکھ فیس ماسک کی ایک کھیپ بنکاک میں اپنے کنٹرول میں لے لی تھی۔ گائزل کے مطابق یہ فیس ماسک جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف استعمال کے لیے خریدے گئے تھے۔ جرمن حکومت نے 2FFP معیار کے یہ ماسک ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی طرف سے ڈیوٹی کے دوران استعمال کے لیے منگوائے تھے۔ چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت میں شامل جونیئر پارٹنر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے ایک اہم رہنما اور اس کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ رالف میوٹسنِش نے اس امریکی اقدام کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ میوٹسنِش نے اس واقعے پر امریکی وضاحت کو بھی ضروری قرار دیا ہے۔ ایس پی ڈی کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایسے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی بظاہر کوئی ضرورت اس لیے نہیں ہونا چاہیے تھی کہ یہ فیس ماسک ایک اور ملک نے خرید رکھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 854823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش