0
Sunday 5 Apr 2020 18:32

اپنی مدد آپ اور دوستوں کے تعاون سے گھر گھر راشن پہنچائیں گے، فیصل واوڈا

اپنی مدد آپ اور دوستوں کے تعاون سے گھر گھر راشن پہنچائیں گے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے حلقے کی عوام کو راشن گھر گھر پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مشکل وقت میں سفید پوش افراد تک مالی مدد پہنچائیں گے، حکومتی سر پرستی کے بغیر دوستوں کے تعاون سے مہم شروع کی ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ راشن، مالی تعاون پر مشتمل امداد یوسی، وارڈز کی سطح پر تقسیم ہو گی، رضا کاروں کی مدد سے عوام کی دہلیز تک راشن پہنچائیں گے، مہم میں سفید پوش طبقے کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی قسم کا سرکاری فنڈ یا اثرو رسوخ استعمال نہیں ہوگا، ہفتہ وار امدادی مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے جائیں گے، کرونا کسی ایک طبقے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش پوری ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک راشن تقسیم کریں گے، اس کار خیر میں کسی کو شامل نہیں کیا اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کی عزت نفس سے نہیں کھیلنا اور نہ تفریق کا تاثر دینا ہے، اپنی مدد آپ اور دوستوں کے تعاون سے گھر گھر راشن پہنچائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 854830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش