QR CodeQR Code

گلگت، تبلیغی جماعت کے مشتبہ مریض کو قرنطینہ سنٹر منتقل کرنے کیلئے رینجز طلب

5 Apr 2020 18:42

مشتبہ مریض نے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو پولیس اور رینجرز کو طلب کیا گیا۔ سکیورٹی فورس نے مذاکرات کے بعد مشتبہ شخص کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو قرنطینہ سنٹر منتقل کرنے کیلئے رینجرز کو بلانا پڑ گیا۔ اتوا کے روز گلگت یادگار چوک کے قریب رہائش پذیر تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو انتظامیہ نے قرنطینہ سنٹر منتقل کرنے فیصلہ کیا اور محکمہ صحت کے عملے کو روانہ کر دیا۔ مشتبہ مریض نے عملہ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ تبلیغی رکن نے اصرار کیا کہ انہیں گھر پر ہی رکھا جائے اور ساتھ ہی زور دیا کہ انہیں کوئی وائرس نہیں۔ محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد پولیس اور رینجرز کو طلب کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دیر تک مذاکرات کے بعد تبلیغی جماعت کے رکن کو راضی کرنے کے بعد انہیں قرنطینہ سنٹر منتقل کیا۔ ادھر محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ روز وائرس کا شکار ہونے والے چار تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ رہتا تھا جس کی بنیاد پر انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854831/گلگت-تبلیغی-جماعت-کے-مشتبہ-مریض-کو-قرنطینہ-سنٹر-منتقل-کرنے-کیلئے-رینجز-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org