QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کورونا وائرس سے صحتیاب

5 Apr 2020 18:10

عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ انکا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ بہت جلد اپنے حلقے اور مردان کے عوام کی خدمت کیلئے انکے ساتھ ہونگا اور ہم سب ملکر اس وبا کا مقابلہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جاری کردہ بیان میں عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ بہت جلد اپنے حلقے اور مردان کے عوام کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ ہوں گا اور ہم سب مل کر اس وبا کا مقابلہ کریں گے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست کے پی 53 مردان VI سے منتخب ہونے والے عبدالسلام آفریدی میں 27 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وہ مردان کے علاقے منگا میں امدادی سرگرمیوں کے دوران وائرس سے متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں ںے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت بھی مردان کے علاقے منگا میں ہوئی تھی، جس کے بعد پورے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 854833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854833/پی-ٹی-ا-ئی-کے-رکن-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کورونا-وائرس-سے-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org