0
Sunday 5 Apr 2020 19:06

منصف بھی کورونا سے نہ بچ سکے، پشاور کے میاں بیوی ججز میں وائرس کی تصدیق

منصف بھی کورونا سے نہ بچ سکے، پشاور کے میاں بیوی ججز میں وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کچہری میں اس وقت خوف کا سماں بن گیا، جب دو ایڈیشنل سیشن ججز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ نتائج پازیٹو ثابت ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل سیشن جج پشاور اشفاق علی حیدر اور انکی اہلیہ ایڈیشنل سیشن جج تعینات پشاور کے کورونا وائرس ٹیسٹ اس وقت مثبت آگئے، جب انہوں نے شدید خشک کھانسی اور ہلکے بخار کے علاج کے لئے پشاور کے معروف نجی ہسپتال آر ایم آئی سے رجوع کیا۔

متعلقہ ڈاکٹر نے سب سے پہلے شک کی بنیاد پر دونوں جج میاں بیوی کے کورونا ٹسٹ کروائے، جو پازیٹو نکل آئے، تاہم دونوں ججز نے آغا خان ہسپتال کراچی سے دوبارہ اپنے ٹیسٹس کروائے اور وہاں سے بھی نتائج پازیٹو آئے۔ ذرائع کے مطابق کورونا کے دونوں مریض ججز اس بات کو چھپاتے ہوئے اپنے معمول کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جس پر وکلا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو انہیں گھروں تک محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے منصب کا تقاضا تھا کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی بجائے خود کو محدود کرتے ہوئے اپنے علاج معالجے پر توجہ دیتے۔
خبر کا کوڈ : 854836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش