0
Sunday 5 Apr 2020 23:38

حکومت امداد مستحقین تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، سید طالب ہمدانی

حکومت امداد مستحقین تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، سید طالب ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید طالب ہمدانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو دو ہفتے گزر گئے، عوام بہت پریشان ہیں، لوگوں کے روزگار بند ہوگئے ہیں، گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے، حکومت صرف دعوے کر رہی ہے، کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ حکومتی کارکردگی صرف فوٹو شوٹ تک محدود ہے، کوئی گراؤنڈ ورک نہیں کیا جا رہا، مزدور طبقہ پریشان اور گھروں میں راشن ختم ہے۔ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں، حکومت کی طرف سے جو ہیلپ لائن نمر دیا گیا ہے، وہ غیر فعال ہے اور حکومت کی طرف سے جو مستحقین کی لسٹیں بنائی گئی ہیں، وہ بھی غیر منصفانہ طور پر بنائی گئی ہیں۔

اس میں مستحق افراد کو نظرانداز کرکے حکومت اپنے کارندوں کو نواز رہی ہے، اس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے ریاستی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سے جاری بیان میں کیا۔ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی نے کہا کہ شہر اور مضافات کا سروے کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ عوام تک کوئی ریلیف نہیں پہنچایا گیا۔ ہم حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ لسٹیں بنوا کر مستحقین کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ لاک ڈاؤن تو کر دیا لیکن عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
خبر کا کوڈ : 854837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش