QR CodeQR Code

میڈیا امن کا ضابطہ اخلاق اپنی پالیسیوں میں شامل کرے، شاہی سید

17 Jul 2011 00:29

اسلام ٹائمز:مردان ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شخصی معافی تلافی عوام کیلئے نئی بات نہیں ہے، لیکن بے گناہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے معافی کون مانگے گا۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ انفرادی عمل کو بنیاد بنا کر عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانا زیادہ قابل مذمت ہے، میڈیا اگر امن کا ضابطہ اخلاق اپنی پالیسیوں میں شامل کر لے تو سنسنی اور خوف و ہراس کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ مردان ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شخصی معافی تلافی عوام کیلئے نئی بات نہیں ہے، لیکن بے گناہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے معافی کون مانگے گا۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ عالمی جنگوں کے اسباب میں اہم کردار میڈیا کا بھی رہا ہے۔ پاکستان کے بعض الیکڑونک چینلز کے اینکرز سنسنی اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے کیلئے نامناسب سوالات کرتے ہیں۔ عوام کو میڈیا کی آزادی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 85484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85484/میڈیا-امن-کا-ضابطہ-اخلاق-اپنی-پالیسیوں-میں-شامل-کرے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org