0
Sunday 5 Apr 2020 19:44

کورونا وائرس سے بچاؤ، پیام ولایت اسکاؤٹس کی جانب سے کراچی میں اسپرے مہم کا انعقاد

کورونا وائرس سے بچاؤ، پیام ولایت اسکاؤٹس کی جانب سے کراچی میں اسپرے مہم کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پیام ولایت اسکاؤٹس کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسپرے مہم کا انعقاد نمائش چورنگی سے کیا گیا، جس کا افتتاح علامہ لطیف قمی، علامہ شبیر الحسن طاہری، یعقوب شہباز، حسن رضا سہیل، علی حسین نقوی، سرور علی و دیگر رہنماؤں نے کیا۔ نمائش چورنگی پر اسپرے مہم کے افتتاح کے موقع پر علامہ لطیف قمی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے خود کو گھروں تک محدود کرنے اور سماجی رابطوں کو کم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شہری اپنے دلوں میں دکھی انسانیت کا جزبہ رکھتے ہیں، اگر سب لوگ آج سے پندرہ دنوں کے لئے خود کو گھروں تک محدود رکھیں تو انشاءاللہ ہم کورونا کی اس وباء کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے، حکومت کو موجودہ صورتحال میں معاشرے کے ہر طبقے، ہر فرد اور ہر خاندان کی مشکلات کا بھرپور احساس ہونا چاہیئے، تمام لوگوں کی روزمرہ ضروریات کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، پیام ولایت اسکاؤٹس کی جانب سے کی جانے والی یہ اسپرے مہم علاقائی عوام میں آگاہی و شعور کو بیدار کرنے کے لئے بہت اہم ثابت ہوگی، میں ان تمام اسکاؤٹس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی خدمت کا جذبہ لے کر آج اسپرے مہم میں اپنی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں، یہی نوجوان ہماری قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔

اس موقع پر دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیئے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے، اگر عوام نے تعاون نہیں کیا تو کورونا وائرس کو قابو کرنا بہت مشکل ہوجائے گا، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا سامنا ہم سب کو مل کر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، ریاست اور پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ پورے احساس اور ذمہ داری کے ساتھ ضرورت مندوں کی فکر کریں، اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے گھمبیر صورتحال ہے، پاکستان بھی اس عالمی چیلنج سے نمٹ رہا ہے جس نے دیگر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس مشکل وقت میں عوام کو چاہیئے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جبکہ مخیر حضرات کو چاہیئے کہ وہ اس موقع پر قوم کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں، امید ہے جلد عالم انسانیت سمیت پاکستان اس وباء سے چھٹکارا پالے گا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے متاثرہ افراد کا علاج کرنیوالے معالجین اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی داد تحسین پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 854840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش