QR CodeQR Code

شہروں میں بندش کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے، اسد عمر

5 Apr 2020 20:24

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حفاظتی اقدامات سے کورونا کی وباء کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، شہروں کی بندش سے معیشت پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں، اقتصادی اثرات سے معاشرے کےامیر اور غریب دونوں متاثر ہورہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے، حفاظتی اقدامات سے کورونا کی وباء کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کررہی ہے، تاہم بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ شہروں میں بندش کے باعث وباء کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے، حفاظتی اقدامات سے کورونا کی وباء کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں کی بندش سے معیشت پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں، اقتصادی اثرات سے معاشرے کےامیر اور غریب دونوں متاثر ہورہے ہیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، حالیہ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظتی سب سے زیادہ اہم ہے، اسپتالوں کو براہِ راست حفاظتی سامان کی فراہمی پر کام کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854844/شہروں-میں-بندش-کے-باعث-کورونا-پھیلاؤ-کمی-آئی-ہے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org