0
Sunday 5 Apr 2020 20:30

پاکستان کے لاکھوں مہمانوں کو بھی عالمی وباء سے شدید خطرات لاحق ہیں، شہریار آفریدی

پاکستان کے لاکھوں مہمانوں کو بھی عالمی وباء سے شدید خطرات لاحق ہیں، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے تحفظ کیلئے اسلام آباد میں افغان کچی بستی میں کورونا سے بچاؤ کے لئے خصوصی داخلی راستہ بنا دیا گیا۔ وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ عالمی وباء لاکھوں مہاجرین کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے، خصوصی حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے۔ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 کی کچی بستی میں کلورینیٹڈ شاور واک تھرو ٹنل نصب کردیا گیا، جس کا افتتاح وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کیا۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں مہمانوں کو بھی عالمی وباء سے شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں 28 لاکھ کم و بیش افغان مہاجرین ہیں اور پاکستان میں 54 کیمپس ہیں۔ وزیر مملکت نے ملک بھر میں مہاجرین کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی زور دیا، کچی بستی میں نصب خصوصی داخلی دروازے سے بیک وقت کئی افراد جراثیم کش اسپرے کے حفاظتی حصار میں گزر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش