0
Sunday 5 Apr 2020 20:36

خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے سرگرم

خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے سرگرم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت پلازمہ سے کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے سرگرم ہوگئی۔ اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے پیسیو ایمونایزیشن کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کیلئے ہیماٹالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ تاج خان بطور چیئرمین کام کریں گے۔ ان کے علاوہ پروفیسر فضل رازق، ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر حمیدہ قریشی اور ڈاکٹر عثمان خٹک کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی کورونا پلازمہ کو انوسٹی گیشنل علاج کے طور پر استعمال کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 854850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش