QR CodeQR Code

جی بی میں چار نئے کیسز، مجموعی تعداد 210

5 Apr 2020 21:14

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق نئے مریضوں میں سے 2 کا تعلق ضلع نگر اور ایک کا تعلق گلگت اور ایک کا تعلق ضلع استور سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 4 نئے مریضوں کے ساتھ کیسز کی تعداد 210 ہو گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق نئے مریضوں میں سے 2 کا تعلق نگر اور ایک کا تعلق گلگت اور ایک کا تعلق استور سے ہے۔ جی بی میں اب تک 12 افراد صحت یاب اور 3 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس طرح 194 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک ضلع نگر کے 77، گلگت کے 38، سکردو کے 49، شگر کے 17، کھر منگ کے 10، ضلع گانچھے 5 اور ضلع استور کے 6 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس ٹیسٹ کے لئے گلگت بلتستان سے 891 افراد کے نمونے لئے گئے تھے جن میں سے 210 کے مثبت اور 680 افراد کے منفی نتائج نکلے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854855/جی-بی-میں-چار-نئے-کیسز-مجموعی-تعداد-210

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org