0
Sunday 5 Apr 2020 21:29

ٓمردان کی یونین کونسل منگا میں لاک ڈاؤن ختم

ٓمردان کی یونین کونسل منگا میں لاک ڈاؤن ختم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی یوسی منگا میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے یونین کونسل منگا کو ڈی سیل کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈی سیلنگ کا فیصلہ سیکرٹری ریلیف، کمشنر مردان ڈویژن، بریگیڈیئر عتیق اور ڈی پی او کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے ڈاکٹر معین نے یوسی منگا کا دورہ کیا تھا، چاروں اطراف سے 109 افراد کے سیمپل لئے گئے جو تمام کے تمام نیگیٹیو آئے تھے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یوسی منگا میں 20 سے زائد دیہات واقع ہیں، انتظامیہ کو ڈی سیلنگ سے پہلے پورے علاقے کو صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ دیگر علاقوں کو جراثیم کش سپرے کے بعد ڈی سیل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 18 مارچ کو مردان کے علاقے منگا سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ شخص کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے بعد اگلے ہی دن ضلعی انتظامیہ نے منگا یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کر دیا تھا۔ یہ بھی خیال رہے کہ آج مردان میں کورونا سے متاثرہ 2 افراد صحتیاب ہوئے، جبکہ 11 مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں 15 دن گزارنے کے بعد گھروں کو منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش