QR CodeQR Code

حکومت ہمیں ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے، زائرین 

قرنطینہ ملتان سے روانہ ہونے والے 1160زائرین اپنے اپنے اضلاع میں محصور، رزلٹ کا انتظار

حکومت ہم سے کون سے بدلے لے رہی ہے سمجھ سے بالاتر ہے، زائرین 

5 Apr 2020 21:38

 مظفرگڑھ کے انڈس ہسپتال میں موجود زائرین نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں لاکر باہر سے تالے لگا دیے گئے ہیں، حکومت ہم سے کون سے بدلے لے رہی ہے، آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قرنطینہ ملتان میں چودہ سے زائد گزارنے کے بعد بھی زائرین کو اپنے اپنے گھروں کی اجازت نہ دی گئی، ساری رات زائرین نے بسوں، چوکوں اور سڑکوں پر احتجاج کرتے گزاری، مظفرگڑھ کا قافلہ رات 10بجے ملتان سے روانہ ہوا جو کہ صبح 9بجے علی پور پہنچا، مظفرگڑھ، لودھراں، خانیوال اور بہاولپور میں زائرین کی تذلیل، زائرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، تفصیل کے مطابق انتظامیہ نے مذاکرات میں طے نکات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان زائرین کو اپنے گھروں کی بجائے ایک بار پھر اپنے اپنے اضلاع میں محصور کردیا، ان زائرین میں خواتین، بچے اور بوڑھے افراد بھی موجود ہیں۔ مظفرگڑھ کے انڈس ہسپتال میں موجود زائرین نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں لاکر باہر سے تالے لگا دیے گئے ہیں، حکومت ہم سے کون سے بدلے لے رہی ہے، آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ افسوسناک ہے۔ دوسری جانب لودھراں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود زائرین نے بھی ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل 35دن سے اس اذیت میں مبتلا ہیں، یہ لوگ ہمیں ذہنی مریض بناناچاہتے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 854863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854863/قرنطینہ-ملتان-سے-روانہ-ہونے-والے-1160زائرین-اپنے-اضلاع-میں-محصور-رزلٹ-کا-انتظار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org