0
Sunday 5 Apr 2020 22:09

بھارت کی وزارت خارجہ کا بیان پاکستان نے مسترد کر دیا

بھارت کی وزارت خارجہ کا بیان پاکستان نے مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی تھی۔ ترجمان کے مطابق بھارت کے حالیہ عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے لیے ڈومیسائل کے قانون میں بھی تبدیلی کر دی ہے جو بی جے پی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قانونی حیثیت نہیں مل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ علاقہ قرار دیتی ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مستقبل کا حتمی فیصلہ اس کے عوام ہی استصواب رائے سے کریں گے جو انہیں اقوام متحدہ کے تحت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 854865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش