0
Sunday 5 Apr 2020 22:25

طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، شاہ عبدالحق قادری

طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے علامہ شاہ عبد الحق قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، مفتی بلال قادری، علامہ ناصر خان ترابی، مولانا الطاف قادری، علامہ کامران قادری، غفران احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طویل ہوتے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، متوسط طبقے کی جمع پونجی بھی ختم ہونے پر ہے، اگر جزوی طور پر کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تو صورتحال میں بہتری ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا کو شدید بحران سے دوچار کر رکھا ہے، پاکستان میں بھی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں لاک ڈاؤن اور کاروباری سرگرمیوں کی بندش کی وجہ سے کم آمدنی والا نوکری پیشہ محنت کش مزدور طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے، غریب عوام کے لئے ضروریاتِ زندگی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رب کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی، غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلات کا مداوا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدقہ و خیرات کرنے والے افراد کا وجود معاشرے کے لئے خیر کا باعث ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غرباء کی کوئی امداد نظر نہیں آ رہی، حکومت سندھ اور وفاق وعدے کے مطابق متاثرین کورونا کو فی الفور راشن دینے کا آغاز کرے، مشتبہ مریضوں کی تشخیص کے عمل کو تیز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 854873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش