QR CodeQR Code

سندھ حکومت کورونا بحران کے ساتھ زراعت کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے، سردار عبدالرحیم

5 Apr 2020 22:30

اپنے بیان میں رہنما فنکشنل لیگ نے کہا کہ سندھ حکومت غیر سنجیدہ لاک ڈاؤن کے ذریعے سے شہری علاقوں میں عوام کو حراساں کررہی ہے، عوام حکومت کی نااہلی کو مزید برداشت نہیں کریگی، اگر یہ لوگ سڑکوں پر آگئے تو کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا بحران کے ساتھ زراعت کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے۔ اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ میں گندم کی فصل کٹائی کے لئے تیار ہے، مگر حکومت ابھی تک کٹائی کے لئے پالیسی نہیں دے سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے گندم کٹائی کی پالیسی ایک ہفتے میں واضع نہیں کی تو آبادکار احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غیر سنجیدہ لاک ڈاؤن کے ذریعے سے شہری علاقوں میں عوام کو حراساں کررہی ہے اور اب دیہی علاقوں میں حکومت کسانوں کا معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے کیونکہ پاکستان کی معشیت کا 60 فیصد انحصار زراعت پر ہے پر حکومت کی زراعت پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ انہوں کہا کہ عوام حکومت کی نااہلی کو مزید برداشت نہیں کریگی، اگر یہ لوگ سڑکوں پر آگئے تو کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا اس لئے حکومت ہوش کے ناخن لے۔


خبر کا کوڈ: 854875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854875/سندھ-حکومت-کورونا-بحران-کے-ساتھ-زراعت-کو-بھی-تباہ-کرنا-چاہتی-ہے-سردار-عبدالرحیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org