QR CodeQR Code

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وسیع حملے، 4 شہید 6 زخمی

5 Apr 2020 23:09

یمنی خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق یمنی شہری علاقوں الجلیلہ، الجاح اور الشجن پر ہونیوالے سعودی فوجی اتحاد کے حملوں میں 1 بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ یمنی صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے رازح میں موجود ایک گھر کو سعودی جارح فورسز کیطرف سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے جن میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے وسیع حملوں کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 مرتبہ الحدیدہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے 3 صوبوں کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق یمنی شہری علاقوں الجلیلہ، الجاح اور الشجن پر ہونے والے سعودی فوجی اتحاد کے حملوں میں 1 بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ یمنی صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے رازح میں موجود ایک گھر کو سعودی جارح فورسز کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 لوگ شہید ہو گئے جن میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔

یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی صوبے حجہ میں واقع حرض نامی علاقے کی شہری آبادی کو 6 مرتبہ اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ علاوہ ازیں یمنی علاقے خب و الشعف کو بھی جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے 13 مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جارح سعودی فوجی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر اپنے وسیع حملوں میں صوبہ مأرب کے علاقے صراوح اور صوبہ صنعاء کے علاقے نِھم کو بھی 8 سے زائد مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854879/یمن-پر-جارح-سعودی-اتحاد-کے-وسیع-حملے-4-شہید-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org