0
Sunday 5 Apr 2020 23:21

تاجر انصاف خیبر پختونخواہ کا چھوٹے تاجروں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ

تاجر انصاف خیبر پختونخواہ کا چھوٹے تاجروں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی روک تھام اور طبی سہولیات کیلئے موجودہ حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں وہ یقیناً قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر تاجر انصاف خیبر پختونخواہ حاجی شاہد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو حالیہ ریلیف پیکیج کا اعلان کیا اس میں چھوٹے تاجروں کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جوکہ قرین انصاف نہیں لہذ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کیلئے ایک لاکھ روپے فی دکان گرانٹ دی جائے، قرضے حسنہ کے بیس لاکھ روپے تک کے بلاسودی قرض جن کی واپسی پندرہ سال کی آسان اقساط پر ہوں، یہ قرض حسنہ دو شخصی ضمانت پر جاری کئے جائیں، جسے سمیڈا اور حکومتی بنکوں کے اشتراک سے جاری کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی عائد کردہ خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط کو موخر کیا جائے، کاروبار کے مخدوش حالات اور بازاروں کی بندش کی وجہ سے چھوٹے تاجر زکواۃ اور خیرات لینے پر مجبور ہوچکے ہیں اور گزشتہ پندرہ روز سے فاقہ کشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ جملہ صوبائی ایکسائز ٹیکسز برائے سال 2020-21 معاف کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 854881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش