0
Sunday 5 Apr 2020 23:28

آٹا چینی بحران کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ثروت اعجاز قادری

آٹا چینی بحران کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، عمران حکومت نے آٹا و چینی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف تحقیقات کرا کر کرپشن کو روکنے کی طرف قدم رکھا ہے، چاہتے ہیں تحقیقات میں آٹا و چینی بحران اور کروڑوں روپے کرپشن کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت غریبوں اور مستحقین کو ریلیف فنڈ اور راشن دینے کیلئے مضبوط سسٹم بنائے، غریب پریشان حال اور کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہیں، حکومتی سطح پر کورونا وائرس کے خوف کو ختم اور صحت مند سوچ کو ابھارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جدید سائنسی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں، کورونا ٹیسٹ کٹس زیادہ سے زیادہ بیرون ممالک سے منگوائی جائے، پولیو کی طرز پر گھر گھر کورونا ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 854883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش