QR CodeQR Code

قرنطینہ سنٹر ملتان سے 66 زائرین واپس لیہ پہنچ گئے

6 Apr 2020 00:43

اے سی لیہ نیاز احمد نے بتایا ہے کہ ان زائرین کے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں، رپورٹ نیگٹو آنے پر انہیں گھروں کو بھیجا جائیگا۔ واضح رہے کہ ان زائرین کو 14 روز سے زائد ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے 66 زائرین قرنطینہ سنٹر ملتان سے واپس اپنے علاقہ میں پہنچ گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے واپس پہنچنے والے زائرین کا استقبال کیا۔ ان زائرین کو بہادر سب کیمپس کے قرنطینہ سنٹر میں پہنچا دیا گیا، اے سی لیہ نیاز احمد نے بتایا ہے کہ ان زائرین کے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں، رپورٹ نیگٹو آنے پر انہیں گھروں کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ ان زائرین کو 14 روز سے زائد ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل یہ زائرین 14 روز سے زائد تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ سنٹر میں موجود رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 854884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854884/قرنطینہ-سنٹر-ملتان-سے-66-زائرین-واپس-لیہ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org