0
Monday 6 Apr 2020 00:09

پاراچنار میں کورونا کے مشتبہ دونوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آگئے

پاراچنار میں کورونا کے مشتبہ دونوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آگئے
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کورونا کے مشتبہ دونوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں، پاراچنار کے علاقہ للمئے سے تعلق رکھنے والے اجمل حسین کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع کرم میں جن دو افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے تھے ان کے دوبارہ اسلام آباد سے ٹیسٹ کرائے گئے جو نیگیٹو آگئے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے اب ضلع کرم میں کرونا وائرس کا کوئی پازیٹیو کیس موجود نہیں ہے تاہم ضلع بھر میں کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے پاراچنار شہر کے مختلف شاہراہوں، پبلک مقامات اور مختلف دفاتروں میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے کلورین کا سپرے کیا گیا تاکہ لوگ اس وائرس کی وبا سے بچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 854888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش