1
1
Sunday 5 Apr 2020 23:59

لبنان، ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں حزب اللہ لبنان کا مقامی کمانڈر شہید

لبنان، ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں حزب اللہ لبنان کا مقامی کمانڈر شہید
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مقامی کمانڈر علی محمد یونس لبنان کے جنوبی علاقے میں اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ لبنانی میڈیا کی طرف سے علی الصبح جاری ہونے والی اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ علی محمد یونس اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف جاری لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے کاوئنٹر آپریشن کی کمانڈ کر رہے تھے جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی شہادت بھی ایک اسرائیلی جاسوس گروہ کی تعقیب میں واقع ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے حزب اللہ لبنان یا غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 854890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد يوسف
India
الله يعطيك العافيه حزب الله همالغالبون انشاء الله
ہماری پیشکش