QR CodeQR Code

سکھر قرنطینہ میں مزید 66 زائرین مکمل صحت یاب قرار، گھر بھیجنے کا فیصلہ

6 Apr 2020 02:48

اس سلسلے میں کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر نے بتایا کہ 66 صحت یاب افراد کو ان کے گھروں کو منتقل کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 14 مارچ کو ایران تفتان بارڈر سے منتقل کئے گئے 302 افراد میں سے 151 کو کورونا پازیٹو ظاہر ہوا تھا، لائے گئے تمام افراد کو لیبر کالونی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز ۔ سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 66 زائرین مکمل صحت یاب قرار ہوگئے، صحت یاب قرار دیئے گئے زائرین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یہ زائرین تفتان بارڈر سے 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ لائے گئے تھے، صحت یاب قرار دیئے گئے زائرین کے دو بار ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں، کمشنر سکھر شفیق مھیسر کے مطابق زائرین کو آج کسی بھی وقت ان کے گھروں کو بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ایران تفتان بارڈر سے 14 مارچ کو منتقل کئے گئے کورونا وائرس کے 151 زائرین میں سے 66 افراد مکمل صحت یاب قرار دے دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر نے بتایا کہ 66 صحت یاب افراد کو ان کے گھروں کو منتقل کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 14 مارچ کو ایران تفتان بارڈر سے منتقل کئے گئے 302 افراد میں سے 151 کو کورونا پازیٹو ظاہر ہوا تھا، لائے گئے تمام افراد کو لیبر کالونی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 854907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854907/سکھر-قرنطینہ-میں-مزید-66-زائرین-مکمل-صحت-یاب-قرار-گھر-بھیجنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org