QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے بجٹ راشن کیلئے نہیں اپنے کارکنوں کی فلاح کیلئے جاری کیا ہے، حلیم عادل شیخ

6 Apr 2020 03:28

اپنے بیان میں مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ لاکھوں بیگس راشن کس کو تقسیم کئے ہیں، سندھ بھر میں راشن تقسیم نہ ہونے پر عوام کی شکایات موصول ہورہی ہیں، سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی و کارکردگی کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا رلیف بجٹ راشن کے لئے اپنے کارکنوں کی فلاح کے لئے جاری کیا ہے، سندھ کے علاقوں میں بنائی گئی کمیٹیاں پیپلز پارٹی کے اپنے لوگوں پر مشتمل ہیں جس کے ذریعے راشن تقسیم کیا جارہا ہے، راشن مستحقین کے گھر پہنچنے کے بجائے دکانوں پر فروخت ہونے کی خبریں آرہی ہیں، مستحقین کئی روز سے راشن کے منتظر ہیں، سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کارکنوں کو نوازا جارہا ہے، ہم نے پہلے ہی میں نے پہلے ہی اپنے تحفظات سے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے گذر جانے کے بعد بھی غریب، مزدور، دیہاڑی دار افراد سندھ حکومت کی امداد سے محروم ہیں، سندھ کی ہر یونین کونسل کی اوسط آبادی دس ہزار سے زائد ہے، راشن کے 220 بیگس رکھے گئے ہیں جو ناکافی ہیں، مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ لاکھوں بیگس راشن کس کو تقسیم کئے ہیں، سندھ بھر میں راشن تقسیم نہ ہونے پر عوام کی شکایات موصول ہورہی ہیں، سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی و کارکردگی کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، یہی صورتحال برقرار رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854910/سندھ-حکومت-نے-بجٹ-راشن-کیلئے-نہیں-اپنے-کارکنوں-کی-فلاح-جاری-کیا-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org