0
Monday 6 Apr 2020 03:39

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت کسی جماعت کی قیادت نے اپنے پاس سے کوئی امداد نہیں دی، سلیم حیدر

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت کسی جماعت کی قیادت نے اپنے پاس سے کوئی امداد نہیں دی، سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کو دو ہفتے سے لاک ڈاؤن کئے جانے کے بعد کروڑوں کی تعداد میں شہریوں کو گھروں میں تو محصور کردیا گیا، لیکن مراد علی شاہ کی حکومت نے ابھی تک نہ تو حکومتی امداد انہیں پہنچائی ہے اور نہ ہی اُن کی دیگر ضروریات کا خیال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ امداد تک بھی پسند اور نہ پسند کی بنیاد پر تقسیم کی جارہی ہے اور اس میں بھی مہاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جو کہ صوبائی حکومت کی متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت شہری علاقوں کے عوام سے کھربوں روپے سالانہ ٹیکس وصول کرتی ہیں لیکن جب بھی قدرتی آفات ہو یا کوئی مصیبت حکومتیں شہری علاقوں کے مہاجروں کو نظرانداز کردیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مہاجر یہ سمجھنے لگے ہیں کہ اِن حکومتوں کا مہاجروں کے ساتھ رویہ ظالمانہ ہے، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کے عوام دیتے ہیں جس کے بدلے میں انہیں ہر سطح پر نظرانداز کیا جاتا ہے ، مہاجروں سے حاصل کئے جانے والا ٹیکس یا تو حکمرانوں کی عیاشیوں کی نظر ہوتا ہے یا پھر غیر مہاجروں پر لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتیں برسوں سے ملک کے وسائل کو لوٹ رہی ہیں، افسوس کہ کورونا کی وباء سے ہونے والی تباہی پر کسی ایک پارٹی کی قیادت یا اس کے وزراء نے اپنی جیب سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا بلکہ وہ اس موقع پر بھی اپنی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش