0
Monday 6 Apr 2020 08:34

امریکا میں مسلسل 5ویں روز ایک ہزار سے زائد اموات

امریکا میں مسلسل 5ویں روز ایک ہزار سے زائد اموات
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد اموات ہونے کے بعد مجموعی تعداد ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی اور بیماروں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار ہو چکی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کے بعد نیوجرسی اور نیوآرلینز کورونا وائرس کے نئے گڑھ بن گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگلا ہفتہ قیامت خیز ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے بیماری کیخلاف انسداد ملیریا کی دوائی کا ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ ادھر اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں بھی بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے جبکہ آئرش وزیراعظم نے کورونا سے لڑنے کے لیے خود کو پھر سے ڈاکٹر کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش