0
Monday 6 Apr 2020 08:41

کورونا وائرس کے باعث سینٹ پیٹرز برگ بھی خالی

کورونا وائرس کے باعث سینٹ پیٹرز برگ بھی خالی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ویٹیکن کا سینٹ پیٹرز اسکوائر بھی خالی ہو گیا، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ پام سنڈے کے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا کو موجودہ بحران میں ہمت دکھانے کی ضرورت ہے، جب مشکل وقت میں ہم پر دیوار سے لگنے کی نوبت آ جائے اور کوئی راستہ دکھائی نہ دے تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم اکیلے نہیں، خدا ہمارے ساتھ ہے۔ یاد رہے کہ فروری کے آخر سے پوپ فرانسس بھی بیمار ہیں اور کہا جا رہا ہے انہوں نے دو بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرایا، تاہم ویٹیکن کا کہنا ہے کہ اب پوپ فرانسس کی صحت بہتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 854926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش