0
Monday 6 Apr 2020 08:47

پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش