0
Monday 6 Apr 2020 09:24

بھارتی ادارے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے ہیں، علی امین

بھارتی ادارے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے ہیں، علی امین
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی ادارے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کاماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت درحقیقت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لئے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انتہائی اقدامات میں مصروف ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں ہے اور بھارت کو اس سلسلے میں کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا ہو گا، پاکستان اس مقصد کے حصول کے لئے کشمیریوں کے حقوق کی آواز دنیا کے تمام فورمز پر بلند کرنے کا سلسلہ پرعزم انداز میں جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 854932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش