QR CodeQR Code

علامہ حمید امامی کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات

6 Apr 2020 12:21

اس موقع پر تمام زائرین جو اسوقت ملتان، ڈی آئی خان اور پشاور قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں، کی گھروں کو واپس روانگی کے بارے میں بات چیت ہوئی اور وفد نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تمام زائرین جو اس وقت ملتان، ڈی آئی خان اور پشاور قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں، کی گھروں کو واپس روانگی کے بارے میں بات چیت ہوئی اور وفد نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ جس پر وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان زائرین کو جلد ازجلد اپنے اپنے گھروں کو پہنچانے اور تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا۔ وفد میں ڈاکٹر قمر عباس، نسیم عباس، کونسلر ظہیر اور مولانا سید ہاشم رضا بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 854954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854954/علامہ-حمید-امامی-کی-وفد-کے-ہمراہ-وفاقی-وزیر-شہریار-ا-فریدی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org