QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے 94 فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں، ڈاک

6 Apr 2020 14:52

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ چین میں کی گئی سروے کے مطابق کورونا وائرس کے 81,639 تصدیق شدہ مریضوں میں سے 76,755 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کووڈ 19 میں روز افزوں اضافہ ہونے کے بیچ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملات میں 94 فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں  ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ چین میں کی گئی سروے کے مطابق کورونا وائرس کے 81,639 تصدیق شدہ مریضوں میں سے 76,755 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے معمولی شکار 81 فیصدی مریض اپنے آپ ہی ٹھیک ہوچکے ہیں جو صرف معمولی پیراسٹمول سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس میں 14 فیصد مبتلاء شدید بیماروں میں سے اکثر صحتیاب ہوئے۔

ڈاکٹر نثار نے کہا کہ ان میں سے محض 5 فیصد افراد کی حالت خراب ہیں جن کو وینٹی لیشن کی ضرورت ہے، کیوں کہ اُنہیں سانس لینے میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے اور وینٹی لیٹر پر رکھے گئے مریض اکثر فوت ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ووہان چین کی ایک سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وینٹی لیٹر پر رکھے گئے 22 میں سے صرف 3 مریض ہی جانبر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او نے ایسے مریضوں کیلئے ECMO تجویز کی ہے۔ ای سی ایم او آکسی جنریشن ہے جو کہ جدید طرز پر ہے جو ایسے مریضوں کیلئے لائف سپورٹ کا کام کرتی ہے۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ وادی کشمیر میں اب تک 71 رپورٹوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور ان میں سے اکثر کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان میں سے کئی مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854958/کورونا-وائرس-کے-94-فیصد-مریض-صحتیاب-ہوئے-ہیں-ڈاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org