0
Monday 6 Apr 2020 14:31

بھارت میں کروڑوں لوگوں نے موم بتیاں جلاکر نعرے لگائے

بھارت میں کروڑوں لوگوں نے موم بتیاں جلاکر نعرے لگائے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اتوار کو 9 منٹ تک غیر ضروری روشی کے بلب گل کرکے موم بتیاں جلانے کی اپیل پر پورے ملک میں کروڑوں لوگوں نیاس پر عمل کر کے کورونا کے سیاہ سایہ کو روشنی سے دور کرنے کی علامتی کوشش کی۔ بھارتی وزیراعظم نے ٹھیک نو بجے 9 منٹ کیلئے روشیاں گل کرنے دیئے جلانے کی اپیل کی تھی اور انہوں نے خود اس پر عمل کیا اور دیا جلانے کی تصویر ٹیوٹر پر شیئر کی۔ ملک بھر میں لوگوں نے دیئے جلا کر پٹاکے سرکے اور نعرے بازی کی۔ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگا کر تالیاں بجائیں گئیں اور 9 منٹ کے بجائے آدھ گھنٹے تک اس طرح کی صورتحال جاری رکھی۔

لوگوں نے گھروں کی روشنیاں گل کر کے موم بتیاں جلائیں اور گھر کی کھڑکیوں اور بال کونیوں میں آکر تالیاں بجائیں۔ بھارت کے صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے بھی موم بتیاں جلائیں۔ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے کورونا کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے علامتی طور پر دیئے جلائے۔ وزیر اعظم کی اپیل پر صرف گھروں میں نو منٹ تک بلیک ائوٹ کیا گیا جبکہ سڑکوں اور بنددکانوں کے باہر روشنیوں کو بند کرنے سے منع کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 854961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش