0
Monday 6 Apr 2020 12:58

طورخم سرحد افغان شہریوں کی واپسی کیلئے یکطرفہ طور پر کھول دی گئی

طورخم سرحد افغان شہریوں کی واپسی کیلئے یکطرفہ طور پر کھول دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر کورونا وائرس کے باعث پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کیلئے سرحد کو 3 روز کیلئے کھولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی جس سے صرف افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 اپریل تک یومیہ ایک ہزار افغان شہری واپس اپنے ملک جاسکیں گے۔ سکیورٹی حکام کا بتانا ہے کہ طورخم سے بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جا رہے ہیں، جبکہ پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے گزارا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنی تمام سرحدوں کو بند کر رکھا ہے لیکن افغانستان کی درخواست پر پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کیلئے سرحد کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 854963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش