QR CodeQR Code

امریکہ کی معاشی صورتحال مزید بدتر ہو گی، امریکی ماہر اقتصاد کی پیشین گویی

17 Jul 2011 01:17

اسلام ٹائمز: معروف امریکی ماہر اقتصاد روڈنی شیکسپیئر نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باوجود امریکہ کی معاشی اور اجتماعی صورتحال روز بروز مزید بدتر ہوتی چلی جائے گی۔


اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق معروف امریکی اقتصاددان روڈنی شیکسپیئر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قرضہ لینے کی سطح میں اضافے کے باوجود امریکہ کی معاشی اور اجتماعی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی چلی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پریس ٹی وی پر اپنی گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ کے قرضہ جات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں اور حکومت کی جانب سے قرضہ کی سطح کو بڑھانے سے عارضی طور پر مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن یہ اسکا دائمی حل نہیں۔
روڈنی شیکسپیئر نے کہا کہ امریکہ سیاسی عدم استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے اور معاشی ترقی جمود کا شکار ہو چکی ہے جو لمبی مدت میں معاشی اور اجتماعی انتشار کا باعث بن سکتا ہے۔
اقتصادی بحران کے ایک تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کمپنیز کی منیجمنٹ میں بنیادی غلطیاں اور اکثر مالی اداروں میں رسک منیجمنٹ امریکہ کے موجودہ اقتصادی بحران کا اصلی سبب ہیں۔
جناب شیکسپیئر نے تاکید کی کہ امریکہ عالمی سطح پر جنگ افروزی کے ذریعے ملک میں موجود اقتصادی بحران سے جان چھڑانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود اقتصادی بحران کا واحد راہ حل حکومت کی جانب سے بغیر سود کے قرضے دینا ہے تاکہ اس طرح عوام کی معاشی صورتحال بہتر ہو سکے۔
امریکہ میں اقتصادی بحران 2007 کے آخر سے شروع ہوا اور جون 2009 میں بظاہر ختم ہو گیا لیکن اسکے آثار اب بھی امریکہ کے اکثر مالی اداروں میں قابل مشاہدہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 85497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85497/امریکہ-کی-معاشی-صورتحال-مزید-بدتر-ہو-گی-امریکی-ماہر-اقتصاد-پیشین-گویی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org