QR CodeQR Code

کورونا لاک ڈاؤن، سندھ حکومت کا 14 اپریل کے بعد نرمی کا عندیہ

6 Apr 2020 15:51

نجی ٹی وی چینل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ آہستہ آہستہ جیسے چیزیں بند ہوئی تھیں، انہیں مرحلہ وار کھولا جائے گا، شہریوں کو اب بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزير تعليم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق 14 اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن رہے گا، تاہم اس کے بعد سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کا ارادہ رکھتی ہے، جو مرحلہ وار ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل سما کے پروگرام نیا دن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی سے سوال کیا گیا کہ سندھ خصوصاً کراچي ميں کرونا کے کيسز بڑھتے جا رہے ہيں، جن ميں زيادہ تر تعداد لوکل ٹرانسميٹڈ کيسز کي ہے، آخر کيا وجہ ہے کہ روشنيوں کے شہر ميں يہ وائرس کنٹرول ميں نہيں آرہا، جس پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں مقامی سطح پر کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے منتقل نہیں ہو رہا، یہ لوگوں کی جانب سے غفلت برتنے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض افراد میں کرونا کی علامتیں دیر سے ظاہر ہوتی ہیں، اور کچھ افراد کو ہم ٹریس نہیں کر پاتے، جو کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹی موٹی خلاف ورزیاں اس وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بننے کی کوئی اطلاعات نہیں۔

لاک ڈاؤن سے متعلق وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن صرف کراچی یا سندھ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جاری ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت کرونا وائرس کے خلاف سے سے بہتر اور مفید طریقہ لاک ڈاؤن ہے، تو غلط نہ ہوگا۔ سندھ حکومت کی کووشوں کا ذکر کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرونا کا اثر کم رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کرونا وائرس کے خلاف ایک کامیاب تجربہ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کی توسیع سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 14 اپریل تک بڑھایا گیا ہے، تاہم ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کے علاوہ لوگوں اور عام شہریوں کی بھی اپنی ذمہ داریاں ہیں کہ وہ اسے پھیلنے سے روکیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اراداہ ہے، آہستہ آہستہ جیسے چیزیں بند ہوئی تھیں، انہیں مرحلہ وار کھولا جائے گا، شہریوں کو اب بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 854978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854978/کورونا-لاک-ڈاؤن-سندھ-حکومت-کا-14-اپریل-کے-بعد-نرمی-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org