0
Monday 6 Apr 2020 17:17

صوبائی وزیر پنجاب سمیع اللہ چودھری نے عہدے سے استعفٰی دے دیا

صوبائی وزیر پنجاب سمیع اللہ چودھری نے عہدے سے استعفٰی دے دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری نے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ سمیع اللہ چودھری نے استعفٰی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد دیا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انکوائری رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری کو گندم بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ آٹا بحران رپورٹ کے مطابق سمیع اللہ چودھری اصلاحاتی ایجنڈا تشکیل نہ دے سکے۔ رپورٹ میں ان پر پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں موجود خامیوں کو دور نہ کر سکنے کے ذمہ داری بھی عائد کی گئی تھی۔ سمیع اللہ چودھری نے اپنے استعفیٰ میں تحریر کیا ہے کہ عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنی ہزار وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں، مجھ پر محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ سمیع اللہ چودھری نے تحریر کیا کہ میں اپنی وزارت اور منصب سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوتا ہوں۔ سابق وزیر خوراک پنجاب نے لکھا کہ جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں، خود کو اس عہدے کا اہل نہیں سمجھتا، ہر فورم پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 855002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش