0
Monday 6 Apr 2020 17:16

لاک ڈاؤن ضروری تھا، پہلے سے شروع ہوجانا چاہیئے تھا، خالد مقبول صدیقی

لاک ڈاؤن ضروری تھا، پہلے سے شروع ہوجانا چاہیئے تھا، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مووومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ضروری تھا، پہلے سے شروع ہوجانا چاہیئے تھا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی کی لاک ڈاؤن سے مشکلات بڑھی ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں مسائل مزید گھمبیر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا مسئلہ عالمی چیلنج ہے، دنیا کے دو سو ممالک کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اس کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن تیسری بڑی فلاحی تنظیم رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام سے قبل خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ خالد مقبول نے کہا کہ ہم ضرورت مندوں کے گھروں پر راشن فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے بہتر شہروں کو کوئی نہیں جانتا، ہم بہتر انداز سے راشن تقسیم کرسکتے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ حکومت راشن کی تقسیم کو منصفانہ بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش