QR CodeQR Code

جیل حکام نے پولیس سے قیدی وصول کرنے کیلئے نئی شرط رکھ دی

6 Apr 2020 18:40

لاہور کی کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے نئے آنیوالے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ لازم ہے، ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر کسی قیدی کو وصول نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے پولیس سے قیدی وصول کرنے کیلئے نئی شرط رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے نئے آنیوالے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ لازم ہے، ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر کسی قیدی کو وصول نہیں کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو جیل میں لانے سے پہلے کسی سرکاری ہسپتال سے اس کا کورونا ٹیسٹ کروایا جائے، جس کے بعد اسے جیل میں رکھا جائے گا۔ جس قیدی کی رپورٹ منفی ہوگی اور وہ صحتمند ہوگا اسے ہی جیل کا عملہ وصول کرے گا۔ مراسلہ کے مطابق لاہور پولیس کو تجویز دی گئی ہے کہ قیدیوں کے میاں منشی ہسپتال، میو ہسپتال یا جناح ہسپتال سے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جیلوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد جیل میں پہلے سے موجود قیدیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 855023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855023/جیل-حکام-نے-پولیس-سے-قیدی-وصول-کرنے-کیلئے-نئی-شرط-رکھ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org