0
Monday 6 Apr 2020 19:01

لاہور میں بھی زائرین کیلئے قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا

لاہور میں بھی زائرین کیلئے قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی زائرین کیلئے قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا ہے۔ یہ سنٹر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس میں ایران سے آنے والے 67 زائرین کو رکھا گیا ہے۔ زائرین میں 52 مرد، 10 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ یہاں منتقل ہونے والے تمام زائرین کو پہلے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاوس میں رکھا گیا، وہاں سے ملتان منتقل کیا گیا، جس کے بعد اب انہیں لاہور میں لا کر محصور کر دیا گیا ہے۔ یہاں موجود تمام زائرین کے ملتان میں بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جبکہ یہاں لاہور پہنچنے پر بھی ان کے دوبارہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹ ملنے کے بعد زائرین کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ لاہور کے اس قرنطینہ سنٹر میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش