QR CodeQR Code

بھارت کو کورونا سے پاک بنایا جائے، مودی کی پارٹی ورکروں سے اپیل

6 Apr 2020 20:17

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی کو خدمات کا جب بھی موقع ملا، پارٹی نے گڈ گورننس اور غریبوں کو با اختیار بنانے پر زور دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40ویں یوم تاسیس پر آج مبارکباد پیش کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ متحد ہوکر ملک کو كووڈ 19 سے پاک بنانے میں تعاون پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی کا یوم تاسیس ایسے وقت میں آیا ہے، جب ملک كووڈ 19 سے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پارٹی صدر جے پی نڈا کی ہدایات پر عمل کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ حاجت مندوں کی مدد کریں، متحد ہوکر ہندوستان کو كووڈ 19 سے پاک بنائیں‘‘۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کو خدمات کا جب بھی موقع ملا، پارٹی نے گڈ گورننس اور غریبوں کو با اختیار بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اصولوں کے مطابق ہمارے کارکنوں نے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے محنت کی اور سماج کی خدمت کی نئی مثال بھی قائم ہے۔


خبر کا کوڈ: 855040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855040/بھارت-کو-کورونا-سے-پاک-بنایا-جائے-مودی-کی-پارٹی-ورکروں-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org