QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے 693 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 4067 ہوئی

6 Apr 2020 20:17

بھارتی وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر صنفی بنیاد پر انفیکشن کی فیصد کی بات کریں تو 76 فیصد معاملے مردوں میں اور 24 فیصد معاملے خواتین میں پائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اتوار سے پیر تک کورونا وائرس (كووڈ 19) انفیکشن کے 693 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4067 ہوگئی اور اس خطرناک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کل سے آج تک متاثرین کے جو 693 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں 445 تبلیغی جماعت سے جڑے اور ان کے رابطے میں آئے لوگوں سے وابستہ ہیں۔ اتوار سے پیر تک کورونا وائرس کے پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 ہوگئی ہے، جن میں کل 30 اموات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 291 لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر صنفی بنیاد پر انفیکشن کے فیصد کی بات کریں تو 76 فیصد معاملے مردوں میں اور 24 فیصد معاملے خواتین میں پائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 47 فیصد انفیکشن کے معاملے 45 سال سے کم عمر، 34 فیصد 40 سے 60 سال اور 19 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس مہلک کورونا وائرس نے 109 لوگوں کی اموات میں 73 فیصد مردوں اور 27 فیصد خواتین کو اپنا شکار بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855041/بھارت-میں-کورونا-کے-693-نئے-معاملے-متاثرین-کی-تعداد-4067-ہوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org