QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کانٹریکٹ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مستقل کرنے کا اعلان

6 Apr 2020 20:27

پیر کے روز صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مستقلی کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں موجود کانٹریکٹ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکل سٹاف کو مستقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ پیر کے روز صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 117 کنٹریکٹ ڈاکٹرز اور تمام پیرامیڈکل سٹاف کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اس کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر 12 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 855049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855049/گلگت-بلتستان-میں-کانٹریکٹ-ڈاکٹرز-اور-پیرامیڈیکل-سٹاف-کو-مستقل-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org